سکھر ، آئی ایس آئی دفتر پر خود کش حملہ، ملبہ ہٹا کر جا ئے وقوعہ کو مکمل طور ر صاف کر دیا گیا ، سخت سکیورٹی انتظامات

جمعہ 26 جولائی 2013 23:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جولائی۔2013ء) سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر خود کش حملے کے بعد وہاں سے کرینوں کے ذریعے تمام ملبہ ہٹا کر جا ئے وقوعہ کو مکمل طور ر صاف کر دیا گیا ہے تا ہم اس کے با وجود وہاں پر پو لیس اور رینجرز کی بھا ری جمعیت تعینات ہے اور سیکیو رٹی کے سخت حفا ظتی انتظا مات کیے گئے ہیں اور ملبہ ہٹا ئے جا نے کے با وجودروڈ کو عام لو گون کی آمدو رفت کے لے بند رکھا گیا ہے اور ملبہ ہٹا ئے جا نے کے با وجود میڈیا کو جا ئے وقوعہ سے دور رکھا جا رہا ہے جبکہ واقعہ کے بعد سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا بر قرار ہے ۔

متعلقہ عنوان :