سکھر خو دکش حملہ، ہلاک ہو نے والے شہری اور زخمیوں کے لیے حکو مت کی جا نب سے معاوضہ کا اعلان نہ ہو سکا

جمعہ 26 جولائی 2013 23:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جولائی۔2013ء) سکھر میں خو دکش حملے کے دوران ہلاک ہو نے والے شہری اور زخمیوں کے لیے حکو مت کی جا نب سے معاوضہ کا اعلان نہ ہو سکا ، متا ثرین میں ما یو سی کی لہر ، کراچی اور اسلام آباد میں دہماکے ہو تے ہیں تو وہاں پر متا ثرہ افرادکے لیے فو ری طور پر معاوضہ کا اعلان ہو جا تا ہے مگر سکھر والوں کے ساتھ یہ سلوک کیوں متا ثرین تفصیلا ت کے مطابق سکھر میں دو دن قبل ہو نے وا لے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرپر ہو نے وا لے خودکش حملے ، بم دہما کو ں اور فا ئرنگ کے واقہ میں ہلاک ہو نے والے شہری احسان اللہ کو ارئی اور زخمی ہو نے وا لے افراد کے لیے حکو مت سندھ یا سکھر انتظا میہ نے دو دن گزر جا نے کے باوجوداس وقت تک کسی قسم کے معاوضے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان لو گوں کے لیے کوئی اعلان کیا گیا ہے جن کے مکانات کو دہماکوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سیان متا ثرین میں ما یو سی کی لہر دوڑ گئی ہے سکھر کی سول اسپتال میں داخل زخمیوں میں سے بیشتر کا کہنا تھا کہ اگر یہی دہما کہ اسلام آباد یا کراچی میں ہو ا ہو تا تو دہما کے کے چند گھنٹوں کے اندرمتا ثرین کے لیے لا کھوں روپے کے معاوضے کا اعلان ہو جا تا مگر شاید سکھر کے لو گ لو گ نہیں اور اسلام آباد اور کراچی کے لوگ لوگ ہیں اسی لیے سکھر کے متا ثرین کے ساتھ سو تیلی ماں کا سلو ک ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ دہما کوں کی وجہ سے ہمارا لا کھوں رو پے کا نقصان ہوا ہے مگر اس وقت تک سروے تک شروع نہیں کیا گیا ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ انتظا میہ کے کسی افسر نے ہمارا حال تک نہیں پو چھا کہ زندہ بھی ہیں یا مر گئے ۔

متعلقہ عنوان :