فیصل آباد ميں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 22 ہو گئی

ہفتہ 27 جولائی 2013 18:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2013ء) زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔فیصل آبا د کے علاقوں برکت پورہ،وارث پورہ،کرسچن ٹاؤن،جلالی پارک،چشتیہ پارک اور بلال ٹاؤن کے افراد کو شراب پینا مہنگا پڑ گیا اور 2 دن میں زہریلی شراب پینے سے 22افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ جو بچ گئے وہ اسپتالوں میں موت سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد پولیس اور انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہیں اور شراب فروش ملزمہ شگفتہ عرف ببلی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ بھی حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :