ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اپنے عہدے سے رخصت ہونے کے بعد ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کریں گے، جامعہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، ایرواسپیس اور نیوکلیر سائنس کے شعبوں میں تعلیم دی جائے گی

اتوار 28 جولائی 2013 14:43

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جولائی۔2013ء) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اپنے عہدے سے رخصت ہونے کے بعد تہران میں ٹیکنالوجی سے متعلق ایک یونیورسٹی قائم کریں گے، جامعہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، نینو ٹینکنالوجی، ایرواسپیس اور نیوکلیر سائنس کے شعبوں میں تعلیم دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایرانی ویب سائٹ کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد آئندہ ہفتے صدارت کے منصب سے علیحدہ ہونے کے بعد ایک ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کریں گے ۔

رپورٹ کے مطابق چار اگست کو اپنی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد قائم کی جانے والی یونیورسٹی کے لیے اجازت نامہ وصول کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر احمد نژاد اگست کی 4تاریخ کو اپنے عہدے سے رخصت ہو جائیں گے جب کہ نومنتخب صدر حسن روحانی ایرانی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔