Live Updates

جعلی ڈگری کیس، تحریک انصاف کی امیدوار عائلہ ملک نااہل قرار

پیر 29 جولائی 2013 14:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جولائی 2013ء) لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں جسٹس مامون اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 71 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبیداللہ خیل کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عائلہ ملک کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی ایف اے کی ڈگری جعلی اور ماسکو یونیورسٹی کی گریجویشن کی ڈگری جعلی ہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں راولپنڈی بورڈ نے الیکشن ٹریبونل کو آگاہ کیا تھا کہ عائلہ ملک کی انٹر کی سند میں جو رول نمبر درج ہے وہ 1989 میں جہلم کے ایک طالب علم امداد حسین کو الاٹ کیا گیا تھا اور وہ بھی انٹر میڈیٹ کے امتحان کامیاب نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد عدالت نے درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات