سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر حملے کے بعد سکھر سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں سیکورٹی سخت،جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کی خصوصی نگرانی شروع، مزید نفری طلب

منگل 30 جولائی 2013 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جولائی۔2013ء) ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر حملے کے بعد سکھر سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں سیکورٹی سخت،جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کی خصوصی نگرانی شروع،سیکورٹی خدشاتکے باعث مزید نفری طلب کر لی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کوکالعدم تنظیم کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر حملے اور قیدیوں کو فرار کرانے والے واقعہ کے بعد سکھر ، حیدرآباد ،کراچی سمیت سندھ کی دیگر جیلوں میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے قید خطرناک قیدیوں کی خصوصی نگرانی شروع کر دی گئی ہے کیونکہ ان جیلوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کو رکھا گیا ہے سکھر ، کراچی ، حیدرآباد کی جیلوں کو حساس قرار دے دیا جا رہا ہے جبکہ جیلوں میں نفری کم ہونے کی وجہ سے حساس قرار دی جانے والی جیل انتظامیہ نے مزید نفری بھی طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :