کراچی،سیلابی پانی ائیرپورٹ میں داخل، حادثات میں اب تک 14افراد جاں‌ بحق

اتوار 4 اگست 2013 14:18

کراچی،سیلابی پانی ائیرپورٹ میں داخل، حادثات میں اب تک 14افراد جاں‌ ..
{#EVENT_IMAGE_1#}کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2013ء) کراچی تا حال پانی میں ڈوبا ہوا ہے،سیلابی پانی نے شاہراہ فیصل اور ائیر پورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،سعدی ٹائون میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور جبکہ ٹرپ ہونے والے 225 فیڈرز سے 100 فیڈر تاحال ٹھیک نہیں ہوسکے۔حادثات میں اب تک چودہ افراد جاں بحق ہو گئے۔سیلابی پانی بھٹائی آباد کی جانب سے ائیر پورٹ کے احاطے میں داخل ہو گیا،رن وے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ شاہرہ فیصل پر بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں رات گئے آنے والے سیلابی ریلے کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا،پاک فوج اور نیوی کی امدادی ٹیمیں لوگوں کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سعدی ٹاون میں بعض مقامات پر گھروں کی پہلی منزل تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ کم سے کم 6 فٹ تک پانی علاقے میں بہہ رہا ہے۔ کراچی میں ٹرپ کرنے والے دو سو پچیس فیڈرر میں سے ایک سو سے زائد فیڈرز کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

کراچی میں بارش کے باعث کے ای ایس سی کے 225 فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں پی ای سی ایچ ایس ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ،گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ،نصرت بھٹو کالونی،لیاری، لانڈھی اور سائٹ شامل ہیں۔بجلی نہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے افطاری کے بعد سحری بھی اندھیرے میں کی،بجلی بندش سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی۔