سکھر،سینٹرل جیل ون کی سیکیو رٹی سخت ، جیل کے چا روں اطراف خندق کھودنے اور کنکریٹ کی دیواریں بنا نے کا فیصلہ ، اہلکا روں کو ایل جی ایم رائفلیں اور جدید کلا شنکوف دے دی گئیں ، جیل میں ائیر کر افٹ گنیں نصب

اتوار 4 اگست 2013 20:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) سینٹرل جیل سکھر ون کی سیکیو رٹی ، جیل کے چا روں اطراف خندق کھودنے اور کنکریٹ کی دیواریں بنا نے کا فیصلہ ، اہلکا روں کو ایل جی ایم رائفلیں اور جدید کلا شنکوف دے دی گئیں ، جیل میں ائیر کر افٹ گنیں بھی نصب۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وفا قی حکو مت کی جا نب سے سکھر کر اچی ،اورحیدرآباد کی جیلوں پر حملے کے خدشے سے آگاہ کر نے کے بعد سندھ حکو مت نے سکھر جیل جو کہ سکھر بائی پاس ر واقع ہے کی سیکورٹی مزید بڑھا دی ہے اور جیل کو حفا ظت سے رکھنے اور کسی بھی حملے سے اسے بچا نے کے لیے جیل کے چا روں اطراف خندق کھو دنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جیل کے اندر دیوار کے ساتھ کنکریٹ کی کئی فٹ لمبی دیواریں بنا نے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ جیل کے عملے کو جدید کلا شنکوف اور ایل ایم جی رائفلیں فراہم کر دی ہیں تا کہ اگر کو ئی حملہ ہو تو وہ باآسانی اس کا مقابلہ کرسکیں جبکہ جیل کے اندر اور باہر کما نڈوز کی بڑی تعداد بھی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ جیل کے قریب بائی پاس پر پو لیس مو با ئلوں کا گشت بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :