(ن) لیگ کے چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے 35ویں گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا، تقر یب حلف برداری میں وزیراعلیٰ ‘سپیکر ،صوبائی وزرا،ا ٓئی جی پنجاب ‘ اعلیٰ حکام سمیت غیر ملکی مہمانوں کی شر کت، وزیراعظم نواز شریف کا شکرگزار ہوں کہ مجھے اس عہدے کیلئے موزوں سمجھا ‘پاکستان کی سلامتی‘ استحکام‘ خوشحالی اور مضبوطی میری تر جیح ہے‘ اقلیتوں کا تحفظ فراہم کیا جائے گا ‘ کارکردگی میں بہتری کے لئے میڈیا کی تنقید بھی ضروری ہے، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 5 اگست 2013 15:03

(ن) لیگ کے چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے 35ویں گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا، ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5اگست 2013ء) برطانوی شہریت ترک کر کے پاکستان آنیوالے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے 35ویں گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا‘ تقر یب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،صوبائی وزرا،ا ٓئی جی پنجاب خان بیگ سمیت غیر ملکی مہمانوں نے شر کت کی ۔

پیر کو تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے چودھری محمد سرور سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ ناخواندہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔۔ اس کے لئے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی رابطوں کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں آنے کی دعوت دیں گے،چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ کارکردگی میں بہتری کے لئے میڈیا کی تنقید بھی ضروری ہے۔‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں کہ جنھوں نے حقیقی معنوں میں لوگوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا ہو ا ہے، انہوں نے کہا کہ آج سے یہ گورنر ہاؤس صرف میرا نہیں بلکہ پنجاب کی عوام کی ملکیت ہے، ان کے دور میں گورنر ہاوس کے دروازے ہرخاص وعام کے لئے کھول دئیے جائیں گے اور وہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے‘میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ جس نے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کی سعادت بخشی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک اور پنجاب کے عوام کے بھی شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے بطور گورنر میری تقرری کو سراہا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ ان کا پہلا حلف نہیں بلکہ وہ خداوند تعالیٰ کے فضل و کرم سے دنیا کے پہلے پاکستانی ہیں جس نے برطانوی پارلیمنٹ کی ایک ہزارہ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن مجید پر حلف لیا اور وہ قرآن پاک آج بھی وہاں پر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں اس عہدے کیلئے موزوں سمجھا بلکہ اپنے قافلے میں بھی شامل کیا جس کا مقصد پاکستان کی سلامتی‘ استحکام‘ خوشحالی اور مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو وہ دن یاد ہیں جب وہ 2005ء میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان آئے تو اس وقت نواز شریف سعودی عرب میں جلاوطنی کے دن گزار رہے تھے لیکن ان کا دل متاثرین سیلاب کیلئے افسردہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں میاں نواز شریف کا جذبہ حب الوطنی اور متاثرین سیلاب سے محبت کا اس وقت اندازہ ہوا جب ان کا دل محب وطن پاکستانیوں کیلئے کس طرح مضطرب اور بے چین رہتا تھا اور وہ اس مصیبت کی گھڑی میں بھی اپنی قوم کیلئے بے چین رہے اور وہ اپنے عوام کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کا سوچتے رہے۔