فیصل آباد میں کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف آپریشن‘ ایک شخص کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

پیر 12 اگست 2013 13:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) فیصل آباد میں کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف آپریشن رات گئے ہو نے والے آپریشن میں اسلام آباد سے آئی ہوئی مخصوص ایلیٹ فورس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیامقا می پو لیس کو مکمل طور لاء علم رکھا گیا سرگودھا روڈ سے ایک شخص گرفتارمزید گرفتاریاں متوقع تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد سے آئی ہو ئی ایلیٹ فورس اور حساس ادارے کے اہلکا روں نے فیصل آباد میں مختلف علا قوں میں کا لعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف آپریش کیا مقا می قا نون نا فذ کر نے والے اداروں کو اس آپریشن سے مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ذرائع نے بتا یا کہ سرگودھاروڈ سے ایک شخص کو ہراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیابھوانہ سے گرفتار ہو نے والے افرد کے انکشافات کے بعد مزید گرفتا ریاں متوقع ہیں ذرائع نے بتا یا کہ گزشتہ رات ہو نے والے آپریشن کے بعد کا لعدم مذہبی تنظیموں کے کار کن دفا تر کو تا لے لگا کر زیر زمیں چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :