ڈینگی کیخلاف اقدامات میں کوئی کمی یا خامی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ موسم برسات میں ڈینگی کے حملے کے خدشات موجود ہیں،صوبائی وزیرصحت ‘ اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھوصوبائی وزیرصحت ‘ اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو

پیر 12 اگست 2013 20:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اگست۔2013ء) صوبائی وزیرصحت ‘ اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے خلاف اقدامات میں کوئی کمی یا خامی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ موسم برسات میں ڈینگی کے حملے کے خدشات موجود ہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت الائیڈ ہسپتال کے دورہ کے دوران ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشد مقبول اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈینگی کے چیلنجز سے نپٹنے کے لئے محکمانہ انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے جبکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ذرائع کو بار بار چیک کرنے کے علاوہ اس سے بچاؤ سے متعلق لوگوں کوحفاظتی و احتیاطی طریقوں کے بارے میں آگاہی کے لئے جامع اورموثر مہم کو جاری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ مہم کے مثبت اثرات کو گھر گھر تک پہنچائیں کیونکہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے کیمونٹی کی شمولیت ناگزیر ہے ۔

صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ ڈینگی وارڈ میں علاج معالجہ سے متعلق تمام تر انتظامات کو مکمل رکھیں کیونکہ خدانخواستہ کسی مریض آنے کی صورت میں علاج معالجہ میں تاخیر یا مشکل نہ ہو۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ میں ڈینگی کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے تاہم اس مرض کے علاج کے لئے ضروری طبی وتشخیصی سہولتوں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :