صدر زرداری بطو صدر اپنی آئینی مدت پور ہونے کے بعد دبئی میں کیوں جاکر بیٹھیں پا کستان میں ان کا گھر ہے اور اس وقت ملک میں ان جیسا کو ئی لیڈر نہیں جس نے اپنی جوانی کے دس سال بیوی بچوں سے الگ ہو کر جیل میں گذارے اور وہاں سے پا رٹی کو چلا یا ہے ،وہ پا رٹی کے قائد ہیں اور وہی پا رٹی کو چلا ئیں گے ،میں نہیں سمجھتا کہ وہ دبئی جائیں گے ،سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

منگل 13 اگست 2013 21:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اگست۔2013ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صدر زرداری بطو صدر اپنی آئینی مدت پور ہونے کے بعد دبئی میں کیوں جاکر بیٹھیں پا کستان میں ان کا گھر ہے اور اس وقت ملک میں ان جیسا کو ئی لیڈر نہیں جس نے اپنی جوانی کے دس سال بیوی بچوں سے الگ ہو کر جیل میں گذارے اور وہاں سے پا رٹی کو چلا یا ہے ،وہ پا رٹی کے قائد ہیں اور وہی پا رٹی کو چلا ئیں گے ،میں نہیں سمجھتا کہ وہ دبئی جائیں گے ۔

وہ منگل کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلا ول بھٹو اسی سال پچیس سال کے ہو جا ئیں گے تو پا رٹی سنبھالیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلدیا تی قانون میں ترامیم اچھی بات ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو حکو مت نے دعوت دے رکھی ہے تمام سیاسی جما عتوں کو بیٹھنا چا ہیئے اور حکو مت کو سپورٹ کرنا چاہیئے کیو نکہ اگر ترامیم کا بل یکجہتی سے پا س ہو گا تو اس سے صو بے میں بہتری آئے گی میں سمجھتا ہوں کہ حکو مت نے اچھی ترامیم کی ہو نگی کیو نکہ وقت اور حال ات کے مطابق ترامیم ہو نی چا ہئیں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھا رتی جا رحیت کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد پاس ہو نی چا ہیئے کیو نکہ یہ قوم اور پا کستان کا مسئلہ ہے اور اس پر ہم سب ایک ہیں اور سب پا کستانی ہیں کسی بھی صو بے سے تعلق ہو مگر ہم پاکستان کے ساتھ ہیں انہوں نے سندھ حکو مت میں ایم کیو ایم کی شمو لیت کے حوا لے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ایم کیو ایم ہی بتا سکتی ہے کہ ان کی اس حوا لے سے کیا پا لیسی ہے کیو نکہ ہر پا رتی کی اپنی ایک پا لیسی ہو تی ہے اور کچھ جما عتین وقت کے ساتھ پا لیسی تبدیل کرتی ہیں ہو سکتا ہو ایم کیو ایم نے پا لیسی تبدیل کی ہو انہوں نے کہا کہ میرے متحدہ ، مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ سمیت تمام سیاسی جما عتوں سے اچھے تعلقات ہیں اورسیاست میں سب کے ساتھ دوستی رکھنا پڑ تی ہے

متعلقہ عنوان :