خیر پور اور نواب شاہ میں قانون نافذکرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن، کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار، 9 کریکر بم برآمد

بدھ 14 اگست 2013 15:53

خیر پور/ نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) خیر پور اور نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 9کریکر بم برآمد کر لئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان اندرون سندھ میں پے در پے ہونے والے بم حملوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بم حملوں کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سندھ بھر میں کریک ڈاوٴن کیا جا رہا ہے، آئندہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :