عالمی سنوکرچیمپئن محمد آصف پرائیڈ آف پرفامنس حاصل کرنے سے محروم

جمعہ 16 اگست 2013 14:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اگست 2013ء) سنوکر ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد بھی محمد آصف حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفامنس حاصل کرنے سے محروم رہے، پی ایس بی کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے چند کو منتخب کرکے حکومت کو بھجیتی ہے جس کا باضابطہ اعلان صدر پاکستان 14 اگست کی تقریب میں کرتے ہیں، پی ایس بی کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ محمد آصف کا نام پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرکے حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن صدر کی جانب سے اعلان کردہ فہرست میں آصف کا نام شامل نہیں تھا۔ اسٹار محمد آصف پاکستان کی 66 سالہ تاریخ میں دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہی نہیں اسی سال انہوں نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا دو بڑے اعزازات حاصل کرنے کے باوجود محمد آصف پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ امیر حمزہ گیلانی کے ڈبل کراس کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :