حکومت کی جانب سے عارضی طور پر موت کی سزا پر عملدرآمد موخر،سکھر جیل میں مقیدی ایک قیدی کی 14 ویں بار سزائے موت موخر ہونے کا انکشاف

پیر 19 اگست 2013 23:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) سکھر سینٹرل جیل ون میں پھانسی کی سزائیں موخر ہونے والے قیدیوں میں ایک ایسا خوش نصیب قیدی جس کی 14 ویں بار سزا موخر ہوئی تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی جلال موریجو گزشتہ کئی سال سے خاندانی تنازعہ پر قتل کے الزام میں سکھر کی سینٹرل جیل میں قید ہے جس کو ایڈیشنل سیشن جج نوشہرو فیروز کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی مگر پیپلز پارٹی دور حکومت میں سزائے موت کے مخالف پالیسی کے باعث اس کی سزائے موت صدارتی احکامات پر 13 بار تین تین ماہ کے لیے موخر ہوتی آئی ہے۔

(جاری ہے)

جلال موریجو کو 22اگست کی علی الصبح سکھر سینٹرل جیل ون میں پھانسی دی جانی تھی مگر وزارت داخلہ کی ہدایات پر جہاں ملک میں پھانسیاں موخر کی گئیں ہیں وہیں جلال موریجو بھی انتہائی خوش نصیب قیدی ہے جسے اس بار بھی اپنی پھانسی سے چند دن قبل ایک بار پھر سے زندگی کی مہلت ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :