خیرپور میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

منگل 20 اگست 2013 12:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اگست 2013ء) خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملتان سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ نواب شاہ روڈ پر سوئی گیس اسٹاف کے قریب ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت بس میں 80 سے زائد مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

بس حادثے کے بعد امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیم کے ہمراہ قریبی دیہات کے لوگوں نے بھی حصہ لیا اور کئی مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکالا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو میرواہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :