سکھر،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ،گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا،46 سے زائد مقامات حساس قرار،انتظامیہ کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے

بدھ 21 اگست 2013 21:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اگست۔ 2013ء) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی کیساتھ اضافہ ،گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا،46 سے زائد مقامات حساس قرار،انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،سکھر ، گھوٹکی اور کشمور کے کئی دیہات زیر آب ، سیکڑوں علاقہ مکین کچے کے علاقوں میں پھنس گئے ، کاشت کی گئی فصلیں ڈوب گئیں،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ شروع ہو گیا دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورگڈو کے مقام پر او نچے در جے کا سیلابی ریلی گذر رہا ہے گذشتہ چو بیس گھنٹے کے دوران ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیو سک کے اضا فے کے ساتھ وہاں پر پا نی کی آمد پانچ لا کھ سڑ سٹھ ہزارچار سو اٹھا رہ کیوسک اور اخراج پانچ لاکھ بیا لیس ہزارایک سو کیو سک ریکا رڈ کیا گیا ہے اسی طرح سکھر بیراج کے مقام پر پا نی کی سطح بلند ہو نے کے ساتھ ہی در میا نے در جے کی سیلا بی صو رتحال بر قرار ہے محکمہ آبپا شی کے حکام کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں گڈو کے مقام پر انتہائی اونچے اور سکھر کے مقام پر اونچے در جے کی سیلابی صو رتحال پیدا ہو جا ئے گی سکھر انتظا میہ کے مطابق اونچے در جے کی سیلابی صو رتحا ل سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدا ما ت کر لیے گئے ہیں دریائے سندھ میں سطح آب بڑھنے کی وجہ سے سکھر ، گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور وہاں پر سیکڑوں کی تعداد میں دیہاتی پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پرکاشت کی گئی مختلف فصلیں بھی زیر آب آگئی ہے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کو منتقلی کجے حوالے سے انتظامیہ کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔