سکھر،دو روز قبل دریا ئے سندھ میں ڈو بنے والے دو نو جوانوں میں سے ایک کی نعش مل گئی

بدھ 21 اگست 2013 21:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اگست۔ 2013ء) دو روز قبل دریا ئے سندھ میں ڈو بنے والے دو نو جوانوں میں سے ایک نوجوان کی نعش سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 51سے مل گئی ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، علاقے میں سوگ کی فضا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سکھر کے علاقے ٹکر محلہ کے مکین دو نو جوانوں عبد الرحمان عرف مانی قریشی اور در محمد ولد ولی محمدکو کہ رو ہڑی میں لینس ڈا ؤن پل کے قریب دریا ئے سندھ میں نہا تے ہو ئے ڈو ب گئے تھے ڈوبنے والے نوجوانوں کی نعشیں تلاش کے با وجود نہیں مل سکی تھی گذشتہ روز ڈوبنے والوں میں سے ایک نوجوان در محمد قریشی ولد ولی محمد قریشی کی نعش سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 51سے مل گئی ہے ۔

نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ہے جبکہ علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی واضع رہے کہ کافی جدوجہد کے بعد بھی دونوں نوجوانوں کی نعشیں نہیں مل سکی تھی اور انکی میتوں کے ملنے کیلئے دونوں نوجوانوں کے گھروں میں آیت کریمہ اور دوردشریف کا ورد کیا جا رہا تھا تاہم در محمد کی نعش ملنے کے بعد عبدالرحمان عرف مانی قریشی کی نعش کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :