فیصل آباد ، این اے 83اور پی پی 51میں بھی ضمنی انتخابات کا مرحلہ مکمل، سخت سکیورٹی انتظامات، کو ئی نا خوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا

جمعرات 22 اگست 2013 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اگست۔ 2013ء) پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑئے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں فیصل آباد کے 2حلقوں این اے 83اور پی پی 51میں بھی ضمنی انتخابات کا مرحلہ مکمل دونوں حلقوں میں438پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سے40پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھاتمام پو لنگ اسٹیشنز پرپاک آرمی کے مسلح اہلکار تعنیات تھے پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہو گئی تھی سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کو ئی نا خوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا پی پی 51 میں پو لنگ کے دوران ہوا ئی فائرنگ کی اطلا عات ملی کسی جا نی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہو ئی تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز پا کستان کی تاریخ کے سب بڑے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں فیصل آباد کے 2حلقوں این اے83اور پی پی 51میں بھی ضمنی انتخاب ہو ئے ان دو نوں سیٹوں پر آزاد امید وار امجد ربا نی کے وفات پا جانے کی وجہ سے11مئی کو ان دونوں سیٹوں پر انتخاب ملتوی ہو گئے تھے ان دونوں حلقوں میں439پو لنگ اسٹیشنز بنا ئے گئے تھے جن میں سے40حساس قرار دیا گیا تھا تمام پولنگ اسٹیشنزپر 4ہزارسے زائد پولیس اہلکاراور پاک فوج کے 7سومسلح اہلکار تعنیات تھے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیںآ یا پی پی 51میں میں ہوا ئی فائرگ کے اکا دکا واقعات اور ہا تھا پا ئی کے چند واقعات اطلاعات ملی ہیں تا ہم کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پو لنگ اپنے مقررہ وقت صبح8بجے شروع ہو ئی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

شام 5 بجے پو لنگ اسٹیشنزکے گیٹ بند کر دیے گئے تھے تاہم پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجودتمام ووٹرزکو ووٹ کاسٹ کرنے دیا گیا ایک محطا ط ا ندازے کے مطابق مجو عی طور پر ٹرن اوور28 سے 30رہا دونوں حلقوں میں پولنگ پر امن رہی۔

متعلقہ عنوان :