قومی اسمبلی کے 15حلقوں میں ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی 349خلاف ورزیاں کی گئیں،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی 58خلاف ورزیاں مظفر گڑھ،45 لاہور،33 صوابی ، 23ٹھٹھہ ،کراچی اور سرگودھا میں بھی 20خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں،میانوالی میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنا ن کے درمیان جھگڑے پر 75منٹ پولنگ کا عمل رکا رہا،47پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کا عملہ پولنگ سٹیشنز کے اندر دیکھاگیا،امیدواروں کی پولنگ سٹیشنز کے اندر موجودگی کے 4واقعات ریکارڈ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنا ن لاہور میں پولنگ سٹیشنز کے باہر اسلحہ لے کر موجود رہے، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے قومی اسمبلی کے 15حلقوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلات جاری کر دیں۔ اپ ڈیٹ

جمعرات 22 اگست 2013 23:04

قومی اسمبلی کے 15حلقوں میں ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق ..
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اگست۔ 2013ء) غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے قومی اسمبلی کے پندرہ حلقوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلات جاری کر دی ہیں، انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فافین نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں قومی اسمبلی کے 15حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی 349خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

غیر سرکاری تنظیم فافن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی 58خلاف ورزیاں مظفر گڑھ،45 لاہور،33 صوابی اور 23ٹھٹھہ میں ریکارڈ کی گئیں۔فافن کے مطابق کراچی اور سرگودھا میں بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی 20خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں فافین کے مطابق اس کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشنز پر کوریج سے روکنے کے 48واقعات ہوئے فافن کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے 12واقعات سامنے آئے۔

(جاری ہے)

سندھ کے شہر سانگھڑ میں اقلیتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ پشاور میں ایک پولنگ سٹیشن پر پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنان کے جھگڑے کے دوران 2 گھنٹے پولنگ کا عمل روکا گیا۔میانوالی میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنا ن کے درمیان جھگڑے پر 75منٹ پولنگ کا عمل رکا رہا ۔قومی اسمبلی کے 13حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو ٹرانسپورٹ فراہم کی گئیں، 47پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کا عملہ پولنگ سٹیشنز کے اندر دیکھاگیا۔

پشاور اور میانوالی میں ووٹنگ کا عمل 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیا گیا، لکی مروت اور سرگودھا کے ایک ایک پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل 2 بجے کے بعد شروع ہوا، امیدواروں کی پولنگ سٹیشنز کے اندر موجودگی کے 4واقعات ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے کارکنا ن لاہور میں پولنگ سٹیشنز کے باہر اسلحہ لے کر موجود رہے۔