دہشتگردی کا مسئلہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ہی حل کرسکتے ہیں، وزیر اعظم، سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے تاہم وفاقی حکومت بھی صوبوں کی مدد کےلئے ہر قسم کی معاونت کو تیار ہے ، نواز شریف کی گھوٹکی میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 24 اگست 2013 17:12
(جاری ہے)
گھوٹکی میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ملک میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے تاہم وفاقی حکومت بھی صوبوں کی مدد کےلئے ہر قسم کی معاونت کو تیار ہے تاہم ستمبر میں مزید بارشوں کا امکان ہے اس کے لئے صوبائی حکومت اور ادارے اپنی حکمت عملی تیار کرلیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر کاشغر راہداری کا منصوبہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ اس منصوبے کا جلد سے جلد آغاز کردیا جائے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں، اس کے علاوہ بجلی بحران کے حل کے لئے بھی کام ہورہا ہے ، گڈانی میں پاور پارک کی تعمیر کا کام جاری ہے جہاں 660 میگا واٹ کے حامل 10 بجلی گھر قائم کئے جائیں گے اور اس سے ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.