سکھر،روہڑی لینس ڈاؤن برج ٹریفک مسائل کا شکار ،ٹریفک اہلکار غائب ، مسافروں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ، ہیوی گاڑیوں کی آمد رفت بند کی جائے ، مسافروں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

اتوار 25 اگست 2013 19:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اگست۔ 2013ء) روہڑی لینس ڈاؤن برج ٹریفک مسائل کا شکار ،ٹریفک اہلکار غائب ، مسافروں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ، ہیوی گاڑیوں کی آمد رفت بند کی جائے ، مسافروں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور روہڑی کو آپس میں ملانے کیلئے تعمیر کئے جانے والا قدیم و تاریخی روہڑی لینس ڈاؤن برج انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہی کے باعث ٹریفک جام جیسے مسائل کا شکار ہو گیا ہے دونوں برجوں کے درمیان ٹریفک پولیس اہلکار نہ ہونی کی وجہ سے لینس ڈاؤن برج کے بارہ فٹ کے روڈ پر ہیوی گاڑیوں کی آمد رفتکا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور وہاں سے گذرنے والے مسافروں اور گاڑیوں کو شدید ازیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے واضع رہے کہ قدیم و تاریخی پل لینس ڈاؤن برج پر ہیوی گاڑیوں کی آمد رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن ان پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کیے گئے ہیں اور ہیوی گاڑی مالکان ان قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں لینس ڈاؤن برج پر ٹریفک جام جیسے مسائل سے تنگ آئے ہوئے مسافروں اور گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ لینس ڈاؤن پل پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے فوری حل کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائے اور اور سکھر اور روہڑی کے درمیان نیا پل تعمیر کیا جائے تاکہ مسافروں اور گاڑیوں کی آمد رفت کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔