محکمہ مال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹھ سا ل سے پٹواریوں کی آسامیاں پابندی کی نظر ،تقرری کے منتظر 50پٹواری انتظار میں بوڑھے ہونے لگے

منگل 27 اگست 2013 17:06

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اگست 2013ء ) محکمہ مال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹھ سا ل سے پٹواریوں کی آسامیاں آٹھ سال سے پابندی کی نظر تقرری کے منتظر 50پٹواری انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل ٹوبہ میں15تحصیل گوجرہ میں13جبکہ تحصیل کمالیہ میں 8پٹواریوں کی آسامیاں خالی ہے 2005ء ء کے بعد پٹواریوں کی بھرتی نہ کی جاسکی جس سے آٹھ سال گذرنے کے باوجود 50سے زائد بھرتی کے منتظرپٹواری ضلعی انتظامیہ کے رحم وکرم پر ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی بجائے ریٹائرڈ پٹواریوں اور عارضی تقرری کے منتظر پٹواریوں سے کام چلارہی ہے جبکہ کوٹہ پر بھی عملدرآمد نہ ہونے سے 50کے قریب پٹواری اپنی بھرتی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہے بھرتی کے منتظر پٹواریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، صوبائی وزیر مال ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خالی آسامیوں کو پر کرکے تقرری کے منتظر پٹواریوں کو بھرتی کیاجائے تاکہ ا ن کو روزگار میسر آسکے ۔