کراچی میں آپریشن کے لئے پولیس ہی کافی ہے،کسی کی حکومت گرانے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گا تو پوچھیں گے لوڈشیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی، فوج کا کام گلی کوچوں میں آپریشن کرنا نہیں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 1 ستمبر 2013 13:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1ستمبر۔ 2013ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے لئے پولیس ہی کافی ہے، کسی کی حکومت گرانے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گا تو پوچھیں گے لوڈشیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جو لوگ کراچی میں فوج بلانے کے مخالف تھے۔

(جاری ہے)

اب چند گرفتاریوں پر ان کی چیخ وپکار شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا کام گلی کوچوں میں آپریشن کرنا نہیں رینجرز بھی ہے مگر اس کے لئے پولیس ہی کافی ہے۔ اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گا تو پوچھیں گے لوڈشیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ویلفیئر اسٹیٹ ہونا چاہئے کمرشل اسٹیٹ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی پرانی دوستی ہے ہم کسی کی حکومت گرانے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔