لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو نیا آرمی چیف بنائے جانے کا امکان

اتوار 1 ستمبر 2013 16:32

لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو نیا آرمی چیف بنائے جانے کا امکان
{#EVENT_IMAGE_1#}راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2013ء) پاک افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کيانی کی مدت ملازمت ختم ہونے پر ليفٹننٹ جنرل ہارون اسلم کو آرمی چيف بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزيراعظم نواز شريف کے قريبی ساتھيوں نے آرمی چيف کے تقرر کیلئے سنيارٹی نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ ديا ہے۔ آرمی چيف کی مدت ملازمت اٹھائيس نومبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد يہ ذمہ داری ليفٹننٹ جنرل ہارون اسلم کو سونپے جانے کا امکان ہے۔چيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹی کیلئے ايڈمرل آصف سندھيلہ کا نام سامنے آيا ہے۔ اس عہدے پر فائز جنرل خالد شميم وائيں چھ اکتوبر کو ريٹائر ہو جائيں گے

متعلقہ عنوان :