سکھر،ٹرک، کار اور رکشے میں ٹکر، بچے سمیت 4افراد جاں بحق

پیر 2 ستمبر 2013 14:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2ستمبر 2013ء )سکھرمیں سٹی بائی پاس پر ٹرک،رکشہ اور کار میں ٹکر سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پیر کو پولیس کے مطابق سکھر کے قریب سٹی بائی پاس پر منی ٹرک،رکشہ اور کار آپس میں ٹکراگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں ٹرک ،رکشے پر الٹ گیا۔جس کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق ہوگئے ۔ایدھی اہلکاروں نے لاشیں سول ہسپتال سکھر منتقل کردیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت جیکب آباد کے رہائشی امان اللہ اور کلر گوٹھ کے رہائشی عبید اللہ کے نام سے ہوئی ۔