اُردو پوائنٹ نے وسیم اکرم اور شینرا تھامسن کا نکاح نامہ حاصل کرلیا، نکاح فارم سابق کپتان کا کنوارا یا پہلی شادی اور بچوں کی تفصیلات کا خانہ خالی چھوڑا گیا ،حق مہرکی رقم پچاس ہزار روپے طے ہوئی

منگل 10 ستمبر 2013 19:24

اُردو پوائنٹ نے وسیم اکرم اور شینرا تھامسن کا نکاح نامہ حاصل کرلیا، ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا آسٹریلوی شہری شینرا تھامسن کے تھامسن کے ساتھ نکاح بارہ اگست کو ماڈل ٹاﺅن سی بلاک میں وسیم اکرم کے والد کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اُردو پوائنٹ کو موصول ہونیوالے نکاح نامے میں حق مہر کی رقم پچاس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شینرا تھامسن کو نکاح فارم میں کنواری درج کیا گیا ہے البتہ وسیم اکرم کے حوالے سے کنوارا یا پہلی شادی اور بچوں کی تفصیلات کا خانہ خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا نکاح نامہ ماڈل ٹاﺅن کی یونین کونسل ایک سو ستائیس میں بھی جمع کرادیا گیا ہے۔۔نکاح نامے کے مطابق وسیم اکرم کا نکاح ماڈل ٹاﺅن سی بلاک کی مسجد کے خطیب قاری مقصود نے پڑھایا ہے۔ نکاح فارم میں شینرا تھامسن کے وکیل کے طور پر وسیم اکرم کے بھائی ندیم اکرم کا نام درج ہے جبکہ دلہا کی جانب سے گواہان وسیم اکرم کے والد چوہدری محمد اکرم اور بھائی نعیم کے نام درج ہے۔ وسیم اکرم گزشتہ روز سے لاہور میں ہیں جہاں وہ اپنے ولیمہ کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم دعوت ولیمہ کی تاریخ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی۔۔

متعلقہ عنوان :