گورنر خیبرپختونخوا اور قبائلی جرگے کی کوششوں سے 8 مغوی اہلكار بازياب

ہفتہ 14 ستمبر 2013 19:58

گورنر خیبرپختونخوا اور قبائلی جرگے کی کوششوں سے 8 مغوی اہلكار بازياب
{#EVENT_IMAGE_1#}پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2013ء) جنوبی وزیرستان میں ایک سال قلب اغوا کئے جانے والے گومل زام ڈیم کے 8 مغوی اہلکاروں کو گورنر خیبر پختونخوا اور قبائلی جرگے کی کوششوں سے طالبان کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ترجمان گورنر خيبر پختونخوا ہاؤس كے مطابق آٹھوں اہلكاروں كي بازيابي حكومت اور قبائلی جرگے کی كوششوں كی وجہ سے عمل ميں آئی ہےجب کہ اہلكاروں كی رہائی كے بدلے كسی طالبان قيدی كو رہا نہيں كيا گيا۔

(جاری ہے)

بازيابی كے بعد تمام افراد کو اہلكاروں كو بنوں ميں ان كے لواحقين كے حوالے كرديا گيا ہے۔واضح رہے کہ واپڈا كے 8 اہلكاروں كو گومل زام ڈيم سے طالبان کے لطيف اللہ كمانڈر كے گروپ نے گزشتہ سال اگست میں اس وقت اغوا كيا تھا جب وہ گومل زام ڈيم پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، اغواکئے جانے والے افراد میں ڈیم پر کام کرنے والے ایس ڈی او، دو سب انجینیئر، ایک مکینکل فٹر، ڈرائیور، خانساماں، سینیٹری ورکر اور ایک سادہ لباس میں ملبوس فوجی شامل تھے۔ اغوا كاروں نے مغویوں کی بازيابی كے لئے كروڑوں روپے تاوان طلب كيا تھا۔

متعلقہ عنوان :