خیرپورمیں قتل کے بعد دوافراد کی لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں

اتوار 15 ستمبر 2013 13:14

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2013ء) شوگر ملز کے دو ملازموں کو پرسرار طور پر قتل کر کے لاشیں گنے کی فصل میں پھینک دی گئیں۔خیرپور کے قریب ٹنڈو مستی شوگر ملزم کے دو ملازم مہر نوش پٹھان اور قمر عباس پنجابی کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا اور بعدازاں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور ابتدائی طورپر واقعہ ذاتی دشمنی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :