فیصل آباد‘معمولی تنازع پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا

ہفتہ 28 ستمبر 2013 15:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28ستمبر 2013ء) فیصل آباد میں معمولی تنازع پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پولیس کانسٹبلری مکوانہ میں دو پولیس اہلکاروں کے درمیان صبح سویرے اخبارپڑھنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر ایک اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے ساتھی اہلکار بشارت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔