بلوچستان میں زلزلہ سے ہونیوالا جانی و مالی نقصان قابل افسوس ہے، میاں محمد سرور ، قرآن و سنت کی خلاف ورزی ،ہماری بداعمالیوں کے باعث قوم مصائب و الام میں پھنستی جارہی ہے، رہنماء (ن) لیگ فیصل آباد

ہفتہ 28 ستمبر 2013 15:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28ستمبر 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں محمد سرور نے بلوچستان میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ہماری بداعمالیوں کے سبب ہماری تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے قوم آئے روز مختلف مصائب و الائم میں پھنستی چلی جارہی ہے۔

بلوچستان کے خضدار اور ان دیگر اضلاع میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے ‘سینکڑوں کے زخمی ہونے اور درجنوں گاؤں ار بستیوں کے ملیا میٹ ہونے پر جتنا بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا جائے کم ہے۔ میاں محمد سرور نے کہا کہ جس ملک کا ہر دوسرا آدمی کرپٹ ہو معصوم اور کلیوں جیسی بیٹیوں کی عزت غیر محفوظ ہو،انسانی خون کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے احکام الٰہی کی بغاوت روزانہ کا معمول ہوتو پھر ایسے حالات میں اللہ کا عذاب نہ آئے گا تو اور کیا آئے گا اگر ہم سب اپنا پنا محاسبہ کریں تو ہر انسان جان لے گا ہم من حیث القوم اخلاقی پستیوں میں گرتے چلے جارہے ہیں ہمیں سابقہ قوموں کو اللہ تعالیٰ صرف اور صرف ایک برائی کے سبب تباہ برباد کررہا ہے مگر افسوس کہ آج ہم بے شمار اخلاقی و معاشرتی برائیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اللہ کی رحمت ہم سے دور ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے عذابات مختلف شکلوں میں ہمیں جنجوڑرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو بلوچستان میںآ نے والے زلزلے سے سبق سیکھنا توبہ اور استغفار کو اپنانا ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ رحمتوں اور برکتوں کے حق دار بن سکے۔