کامرہ کینٹ‘مضاربہ اور مشارکہ کے نام پرلٹنے والے متاثرین سخت پریشان جمع پونچی اربوں روپے لٹاکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، عوام کو سبز باغ دکھا کر اربوں روپے بٹورنے والے مقامی ایجنٹس اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈائریکٹرز کے خلاف درخواستیں دینے لگے

منگل 1 اکتوبر 2013 14:54

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) مضاربہ اور مشارکہ کے نام پرلٹنے والے متاثرین سخت پریشان جمع پونچی اربوں روپے لٹاکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ‘عوام کو سبز باغ دکھا کر اربوں روپے بٹورنے والے مقامی ایجنٹس اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈائریکٹرز کے خلاف درخواستیں دینے لگے مضاربہ مشارکہ کے نام پر اربوں روپے لٹانے والے متاثرین محمد خان ، بنارس خان ، ارشد خان ، حبیب الرحمن ، کامران خان ، خالد محمود ، محمد آصف ، بلال خان ، عمر علی ، اکرم خان اور دیگر نے ایک سروے میں بتا یا ہے کہ مضاربہ اور مشارکہ کے نام پر پورے ضلع میں سادہ لوح عوام کو سبز باغ دکھائے اور پورے ضلع سے قاری احمد نواز ، قاری اویس ، حاجی عبد الغفور، عبد الخالق ، عبد المالک ، مفتی ابراہیم ، مفتی بشیر، مفتی عبدا لرافع، مفتی طلحہ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اربوں روپے اکھٹے کیے جب کہ اس رقم پر لاکھوں روپے ماہانہ کمیشن لینے کے علاوہ مذکورہ افراد عیش و عشرت کرتے رہے عوام کا پیسہ ڈوبا ہے اور ان لوگوں کے باعث ڈوبا ہے الیگزر گروپ پوار اس میں ملوث ہے اب مذکورہ افراد آپ کو بچانے کے لیے عوام سے مل کر اپنے ڈائریکٹر ز کے خلاف نیب کو درخواستیں دے رہے ہیں حالانکہ پورے ضلع کے عوام کے اصل مجرم یہی ڈائریکٹر اور ایجنٹس ہیں متاثرین نے نیب چیف جسٹ آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان اور ایف آئی اے سے سارہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ان افراد کے خلاف فی الفور کا روائی کرنے اور متاثرین کے لوٹے اربوں روپے واپس کر انے کا پر زور مطالبہ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :