پیپلزپارٹی دہشتگردی کیخلاف حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے ، سید خورشید شاہ ، قوم کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کو ضروری لائحہ عمل کے فیصلے کا مکمل اختیار حاصل ہے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 17:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر 2013ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کیخلاف حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کو ضروری لائحہ عمل کے فیصلے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے ملکی معیشت کے علاوہ بین الاقوانی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔