حلقہ پی پی 72 اور پی پی 240 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پیر 7 اکتوبر 2013 11:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اکتوبر 2013ء) فیصل آباد کے حلقہ پی پی 72 اور ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ضمنی انتخاب میں حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ لیاقت علی، تحریک انصاف کے شیخ خرم ظفر اور پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں بھی صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر بادشاہ قیصرانی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر میر بادشاہ قیصرانی کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم شمعونہ عنبرین سمیت 10 امیدوار مد مقابل ہیں، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔