حلقہ پی پی 72 اور پی پی 240 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
پیر 7 اکتوبر 2013 18:47
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 فیصل آباد اور پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، پی پی 72 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ لیاقت علی، تحریک انصاف کے شیخ خرم ظفر اور پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر بادشاہ قیصرانی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم شمعونہ عنبرین سمیت 10 امیدوار مد مقابل ہیں، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.