پنجاب کے تاجروں کا مہنگائی کیخلاف 26 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان

بدھ 9 اکتوبر 2013 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2013ء) بجلی ، پٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف پنجاب بھر کے تاجروں نے چھبیس اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بڑے شہروں میں مظاہرے بھی ہوں گے۔فیصل آباد میں ہونے والے پنجاب تاجر کنونشن میں تاجر تنظیموں کے ڈیڑھ سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو تاجر دشمن قرار دیا گیا اور ٹیکسوں میں اضافے کو منی بجٹ کہا گیا۔

(جاری ہے)

تاجروں کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو تاجر دوست سمجھ کر ووٹ دیئے لیکن تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔ سیلز ، انکم ، ایکسائز ٹیکس اور ڈیوٹی میں اضافہ کرنے سے پہلے تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ کنونشن کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہر روز ایک نیا ایس آر او جاری کر کے منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ، حکومتی نمائندوں سے بات کریں تو دھمکیاں ملتی ہیں ۔ تاجروں نے اعلان کیا کہ اگر 25 اکتوبر تک بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس اور سیلز ٹیکس اور ایکسائز ٹیکس کو پرانی شرح پر بحال نہ کیا گیا تو 26 اکتوبر کو پنجاب میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :