ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی

اتوار 13 اکتوبر 2013 19:31

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی
{#EVENT_IMAGE_1#}کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء)عید قرباں قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے، چھٹی کے روز عوام بڑی تعداد میں جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی پہنچ رہے ہیں۔ جیسے جیسے عید قرباں قریب آ رہی ہے مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ مہنگائی سے پریشان حال عوام اپنی پسند کا جانور خریدنے سے قاصر ہیں۔ بقرعید سر پر آن پہنچی ہے اور قربانی کے خواہشمند افراد اب بھی منتظر ہیں کہ شاید منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آخری دنوں میں کچھ کم ہوجائیں، مگر قیمتیں ہیں کہ زمین پر آنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔