ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ آئندہ ماہ نومبر میں سالانہ ایونٹ کے طور پر منعقد ہو گی،اہلیان ورلڈ کپ میں ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ، محمد آصف کی گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2013 14:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ آئندہ ماہ نومبر میں سالانہ ایونٹ کے طور پر منعقد ہو گی جس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف اپنے اعزاز کادفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی سنوکر چیمپیئن شپ محمد آصف نے بتایاکہ ان کی کامیابیاں ان کے والدین اور پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی نظریں اگلے ماہ نومبر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جس میں وہ اپنے اعزاز کادفاع کرنے سمیت ایک بار پھر کامیابی سے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے اہلیان وطن سے اپیل کی کہ وہ ورلڈ کپ میں ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :