وقفہ سوالات کے دوران ایبٹ آباد کمیشن سے متعلق سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر اراکین کا شدید احتجاج ، سوال کابینہ ڈویژن کو ارسال

جمعرات 7 نومبر 2013 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی عدم موجودگی کے باعث پریذائیڈنگ آفیسرسینیٹررفیق رجوانہ کی زیرصدارت مقررہ وقت سے سوادوگھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا،اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایبٹ آباد کمیشن سے متعلق سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر اراکین نے شدید احتجاج کیاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدی نثار علی خان نے ایوان کو بتایا کہ یہ سوال کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے کیونکہ یہ وزارت داخلہ سے متعلق نہیں‘ سینٹ سیکرٹریٹ کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔