پانچواں ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

پیر 11 نومبر 2013 20:21

پانچواں ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف
{#EVENT_IMAGE_1#}شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2013ء) ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔شارجہ انٹر نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کی جانب سے اے بی ڈی ویلئیرزنے 115 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی اور آخری اوور 25 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کے اسکور پر 168 رنز تک پہنچا دیا۔

ڈی ویلئیرز شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کی جانب سے تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 3، جنید خان نے 2، محمد حفیظ اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پہلے ہی 1-3 سے اپنے نام کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :