پولیس کا محرم الحرام کے دور ان فیصل آباد میں سرچ آپریشن ، مختلف علاقوں سے ساٹھ مشکوک افراد گرفتار ،فیصل آباد میں محرم الحرام سے پہلے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی،کالعدم تحریک طالبان نے مبینہ طور پر شیعہ اور احمدی برادریوں کے ارکان کو تاوان کیلئے اغواء کرنے کی ذمہ داریاں مقامی جنگجووٴں کے سپرد کیں

بدھ 13 نومبر 2013 15:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13نومبر 2013ء) پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے لئے فیصل آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے ساٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فیصل آباد میں پولیس نے افغان بستیوں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ضلع بھر سے ساٹھ مشکوک افراد کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد اپنی شناخت نہیں کرا سکے۔

(جاری ہے)

ادھر فیصل آباد میں محرم الحرام سے پہلے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مبینہ طور پر شیعہ اور احمدی برادریوں کے ارکان کو تاوان کے لیے اغواء کرنے کی ذمہ داریاں فیصل آباد کے مقامی جنگجووٴں کے سپرد کی تھیں۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا انکشاف پانچ زیرِ حراست عسکریت پسندوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تفتیش کے دوران کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم مذہبی رہنما کی جانب سے دونوں برادریوں کو تاوان کے غرض سے ہدف بنانے کے حق میں جاری ایک ‘فتویٰ’ کے بعد یہ منصوبہ بنایا گیا۔