اہلسنت والجماعت کی اپیل پر سکھراور میرپورخاص میں ہڑتال

منگل 19 نومبر 2013 14:20

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء)سانحہٴ راول پنڈی کے خلاف اہلسنت والجماعت کی اپیل پر سکھر اورمیرپورخاص میں آج ہڑتال کی جارہی ہے اورتمام کاروباری مراکز بندہیں۔ اہلسنت و الجماعت کی اپیل پر سکھر میں آج صبح سے ہی تمام کاروباری مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں اورٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ آج شہر میں احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میرپورخاص شہر میں بھی اہلسنت والجماعت کی اپیل پر ہڑتال ہے۔ تمام پٹرول پمپ بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹں بھی بند ہیں۔ اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔ سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس نے بھی آج ہونے والے بی بی اے، بی سی ایس اور بی آئی ٹی کے پرچے ملتوی کردئے ہیں، پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اہلسنت والجماعت کے ضلعی امیر حافظ عطااللہ کے مطابق آج سہ پہر راولپنڈی کے سانحے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔