سانحہ راولپنڈی ایک پری پلان منصوبہ تھا صرف سکیورٹی اداروں پر انگلی نہ اٹھائی جائے‘ شیخ محمد سعید، سانحہ کی شفاف انکوائری اور شرپسند عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘صدر انجمن تاجران ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن فیصل آباد

منگل 19 نومبر 2013 15:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) انجمن تاجران ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سعید نے ملک بھر میں کشیدگی ‘افراتفری پھیلانے اور سانحہ راولپنڈی میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن تباہ کرنے کی بیرونی سازش قرار دیا۔ اس پورے سانحہ پر صرف سکیورٹی اداروں پر انگلی نہ اٹھائی جائے یہ ایک پری پلان منصوبہ تھا جس پر تمام اداروں کو سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ سانحہ کی شفاف انکوائری کی جائے اور شرپسند عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے مذموم مقاصد بے نقاب کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیداکرکے پاکستان کی وحدت کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے لہٰذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے سوچنا چاہئے اور ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے یک جان ہو کر حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :