گھوٹکی میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افراد کو ہلاک قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 19 نومبر 2013 17:11

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) گھوٹکی میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افراد کو ہلاک قتل کردیا گیا جس کے باعث علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب جروار کے علاقے میں ملزمان نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا-

متعلقہ عنوان :