رینٹل پاورکیس ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت میں پیشی ،نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی گئیں ، سماعت دو دسمبر کو ہوگی ،سابق وزیر اعظم پر رینٹل پاور کیس منصوبے میں کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے

منگل 19 نومبر 2013 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی گئیں۔

(جاری ہے)

رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہو ئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر تے ہوئے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سابق وزیر اعظم پر رینٹل پاور کیس منصوبے میں کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے