برطانوی اٹارنی جنرل نے پاکستان کیخلاف بیان دینے پرمعافی مانگ لی

اتوار 24 نومبر 2013 12:50

برطانوی اٹارنی جنرل نے پاکستان کیخلاف بیان دینے پرمعافی مانگ لی
{#EVENT_IMAGE_1#}لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2013ء) برطانیہ کے اٹارنی جنرل ڈومینیک گریو نے پاکستان کیخلاف نفرت انگیز بیان دینے پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے اٹارنی جنرل ڈومینیک گریو نے کہا ہے اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں، پاکستانی کمیونٹی نےبرطانیہ کی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ملک کی اقلیتی برادریوں میں بدعنوانی کے مسائل کا ادراک کرنے ضرورت ہے۔ اس سے قبل برطانوی اٹارنی جنرل کےپاکستانیوں کو کرپشن سے جوڑنے کےبیان پر لیبر اراکین پارلیمنٹ کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انھوں نے اٹارنی جنرل سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :