پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے219رنز کا ہدف دے دیا

اتوار 24 نومبر 2013 18:27

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے219رنز کا ہدف دے دیا
{#EVENT_IMAGE_1#}کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2013ء) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 219رنز کا ہدف دے دیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا،پاکستانی بیٹسمینوں نے ایک بارپھرمایوس کیا،محتاط آغازکے باوجود بیٹسمین بڑی اننگزنہیں کھیل سکے۔

(جاری ہے)

131رنزپرسات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،ناصرجمشید 24، احمدشہزاد35، محمدحفیظ 5،مصباح 13 ،عمراکمل صفر،شاہدآفریدی 26صہیب مقصود 22رنزبناکرآوٹ ہوئے۔بلاول بھٹی اورانورعلی نے آٹھویں وکٹ پر74رنزبناکرٹیم کی پوزیشن بہتربنادی۔بلاول بھٹی 39رنزبناکرآوٹ ہوئے،انورعلی 43رنزبناکرناٹ آوٹ رہے،پاکستان نے پچاس اوورمیں 9وکٹ پر218رنزاسکورکیے۔ڈیل اسٹین اورمورنے مورکل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :