ڈرون حملے مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور کے بوئے ہوئے بیج ہیں ، دھرنے دینے والوں کو بھی دیکھ لیں گے ، عابد شیر علی ، کے پی کے حکومت نے کوئی کام کیا ہوتا تو دھرنے دینے کی ضرورت پیش نہ آتی ، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کا انٹرویو

اتوار 24 نومبر 2013 18:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماوزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے ڈرون حملے پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور کے بوئے ہوئے بیج ہیں ، دھرنے دینے والوں کو بھی دیکھ لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہاکہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دھرنے دئیے جارہے ہیں۔ کے پی کے حکومت نے کوئی کام کیا ہوتا تو دھرنے دینے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔انہوکں نے کہاکہ عمران خان سے خیبر پختونخواہ سنبھالہ نہیں جارہا ہمارے لیے بھی مسئلہ کھڑ ا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔