پاک بحریہ کے جہازخیرسگالی مشن پرشنگھائی بندرگاہ پہنچ گئے ، چینی بحری حکام کا پرتپاک استقبال ،پاک بحریہ کے جہاز اپنے خیر سگالی مشن کے اگلے مرحلے میں جکارتہ اور مالدیپ کا بھی دورہ کریں گے ،ذرائع

منگل 26 نومبر 2013 15:26

شنگھائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26نومبر 2013ء) پاک بحریہ کے جہازخیرسگالی مشن پرشنگھائی بندرگاہ پہنچ گئے چینی بحری حکام نے بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے تیز رفتار جنگی جہاز خیبر اور تیل بردار جہازنصر چین کے چار روزہ خیر سگالی مشن پر شنگھائی کی بندرگاہ پہنچے چینی بحری حکام نے بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔خیر مقدمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مشن کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سید عارف الدین حسینی نے کہا کہ ایسے دوروں سے دونوں د وست ملکوں کے درمیان خیر سگالی کے جذبات، دوطرفہ ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ ملتا ہے۔پاک بحریہ کے جہاز اپنے خیر سگالی مشن کے اگلے مرحلے میں جکارتہ اور مالدیپ کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :