دوسرا ون ڈے: پاکستان نے تاریخ بدل ڈالی،پاکستان جنوبی افریقہ سے سیریز جیت گیا

بدھ 27 نومبر 2013 22:19

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے تاریخ بدل ڈالی،پاکستان جنوبی افریقہ سے سیریز ..
{#EVENT_IMAGE_1#}پورٹ ایلزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیر مقابلے کے بعد1 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے263 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے تقصان پر 261 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 2 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 98 رنز پر سعید اجمل کا شکار بنے جبکہ پروٹیز کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے 45 گیندوں پر 74رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور کوئیٹن ڈی کوک 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے احمد شہزاد نے 102 رنز بنائے جب کہ صہیب مقصود اور عمر اکمل 42، 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلاول بھٹی نے 21، کپتان مصباح الحق 12، شاہد آفریدی 11، محمد حفیظ 8، انور علی اور ناصر جمشید نے 2 رنز اسکور کئے جب کہ سعید اجمل بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے شاندار بالنگ کرتےہوئے ڈیل اسٹین نے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ریان مک لارین اور عمران طاہر نے 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہوا جس کے باعث میچ کو 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں بھی جنوبی افریقا کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :